حیدرآباد /21 اپریل ( سیاست نیوز ) سرور نگر پولیس نے آج ایک نامعلوم خاتون کی نعش کو سرور نگر تالاب سے برآمد کرلیا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نعش کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ اس خاتون کی عمر تقریباً 40 سال بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے خاتون حادثاتی طور پر پیر پھسلنے سے تالاب میں گرگئی ہو ۔ پولیس سرور نگر مصروف تحقیقات ہے ۔