سرواسکھشا کے کنٹراکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ

کاغذنگر ۔ 29ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع آصف آباد کے مختلف منڈلوں میں عارضی طور پر یعنی کنٹراکٹ کی بنیاد پر ڈیوٹی انجام دینے والوں کو ریگولر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب 28ڈسمبر کو آصف آباد ڈسٹرکٹ ( عارضی) کنٹراکٹ ملازمین یونین صدر ڈی پون کمار کی نگرانی میں ضلع کلکٹر آصف آباد چمپالال اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد رفیق سے ملاقات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آصف آباد سرواسکھشا ابھیان یونین قائدین اور تمام عارضی ڈیوٹی انجام دینے والوں کا گروپس سے ملاقات کرتے ہوئے تمام ڈسٹرکٹ آصف آباد کے ایس ایس اے محکمہ تعلیمات میں عارضی طور پر ڈیوٹی انجام دینے والوں کو ریگولر کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور تمام سرکاری ملازمین کی طرح تمام سی آر ٹی (CRT) ملازمین کو B..A اورT.Aکا مطالبہ کیا گیا اور تمام عارضی ملازمین کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا تو آنے والے دنوں میں احتجاجی پروگراموں کا انعقاد عمل میں لانے کا ریاستی حکومت کو انتباہ دیا گیا ۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمدرفیق اور ڈسٹرکٹ کلکٹر چمپالال کو ایس ایس اے میں عارضی طور پر ڈیوٹی انجام دینے والوں کو ریگولر کرنے سے متعلق یادداشت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر عارضی ملازمین یونین قائدین شریمتی شراونتی ‘ سنتوش ‘ وینکٹیش کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے ۔