نئی دہلی۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کے سرمائی سیشن میں جس کا آج اختتام عمل میں آیا، 12 بلوں کو منظور کیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا کی 22 سیشن منعقد ہوئے جبکہ 62 گھنٹے ضائع ہوئے ہیں۔ مختلف مسائل پر بحث و مباحثہ کی وجہ سے کارروائی میں خلل پیدا ہوا تھا۔ دو سرکاری بلوں کو واپس لیا گیا اور ایک بل کو متعارف کروایا گیا۔ دو بلوں کو راجیہ سبھا کی سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کیا گیا ہے۔