حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) مولی علی سب اسٹیشن میں سرقہ کی کوشش کے دوران جھلس کر زخمی ہونے والا شخص آج فوت ہوگیا ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 26 سالہ بھاگیہ راج عرف راجو جو چنتل علاقہ کا ساکن تھا جوگزشتہ ماہ اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ جن کی شناخت نہیں ہوپائی ہے مولی علی سب اسٹیشن سرقہ کے ارادہ سے پہونچا اور اس دوران وہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید جھلس گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے تھے ۔ راجو کو علاج کی غرض سے ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔