سرقہ کے الزام میں دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد یکم اگست ( سیاست نیوز)چوری کے الزام سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ نارسنگی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 27 سالہ ساوتری نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے نا معلوم زہریلی دو اکا استعمال کرلیا ۔ ساوتری نارسنگی علاقہ کے ساکن مہیش کی بیوی تھی جو گھریلو ملازمہ کا کام کرتی تھی ۔ وہ پپل گوڑہ کے علاقہ میں واقع ریکھا نامی خاتون کے مکان میں کام کرتی تھی گذشتہ ماہ اس خاتون کے مکان میںچوری ہوئی تھی اور اس کا الزام ساوتری پر ڈالا جارہا تھا اور قانونی کارروئی کی دھمکی بھی دی گئی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔