مسروقہ مال دکان سے برآمد، لنگرحوض پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 22 نومبر (سیاست نیوز) مہدی پٹنم قادر باغ سرقہ کی واردات کو لنگرحوض پولیس نے حل کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 11 نومبر کو قادر باغ کے ساکن انور کے مکان سے 42 تولہ طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا گیا تھا۔ انور 6 نومبر کو اپنے مکان کو قفل ڈال کر گیا تھا اور جب 11 نومبر کو واپس ہوا تو اس کے مکان میں سرقہ کا علم ہوا۔ لنگرحوض پولیس نے کامیاب انداز میں اس مقدمہ کی یکسوئی کرتے ہوئے 4 افراد 19 سالہ شہباز، 19 سالہ شعیب پاشاہ، ساکنان قادر باغ لنگرحوضِ، 19 سالہ سید فخرالدین ساکن سریش کے علاوہ مسروقہ سامان کو مبینہ خریدنے والے 24 سالہ شیخ حسین ساکن منگل ہاٹ کو گرفتار کرلیا اور مسروقہ سامان کو ضبط کرلیا۔ ڈی سی پی ویسٹ زون نے ان سارقین کو میڈیا کے روبرو پیش کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر لنگرحوض عبدالجاوید ایڈیشنل انسپکٹر کشن دیگر موجود تھے۔