مسروقہ مال ضبط ، کمشنر ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 21۔ مارچ (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس پولیس نے سرقہ کی سنگین وارداتوں میں ملوث 4 طلباء و عادی سارقین کی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ ایم ارون کمار متوطن ضلع محبوب نگر اس ٹولی کا سرغنہ ہے اور سابق میں 11 وارداتوں میں ملوث رہا ۔ اس ٹولی میں منیش اپادھیائے ، سنجے سنگھ اور راماکوٹی اکھیل کمار بھی شامل ہیں جو طلائی زیورات ، موبائیل فونس اور دیگر اشیاء کی رہزنی اور سرقہ میں ملوث ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ طلباء پرتعیش زندگی گزارنے کیلئے ایک ٹولی کی شکل میں میٹرو اسٹیشن اور دیگر پارکنگ کامپلکس میں پارک کی ہوئی موٹر سیکلوں کو نشانہ بناتے ہوئے سرقے کر رہے تھے۔ گرفتار ٹولی نے شہر کے علاقہ ماریڈ پلی ، چکڑ پلی اور رچہ کنڈہ ، میڈپلی میں سرقے کئے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار سارقین کے قبضہ سے چار مسروقہ موٹر سیکلیں ، 10 تولے طلائی زیورات اور موبائیل فونس ضبط کرلئے ۔