سرقہ میں ملوث سافٹ ویر انجینئر گرفتار

حیدرآباد ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست نیوز) بنجارہ ہلز پولیس نے ایک سافٹ ویئر انجنیئر کو سرقہ کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ومشی کرشنا نے دو سال قبل اپنے قریبی رشتہ داروں کے مکان واقع بنجارہ ہلز میں 44 تولے کے طلائی زیورات کا سرقہ کیا تھا اور پولیس نے آج اسے گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 25 تولے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے ۔