سرقہ اور جبری وصولی کے الزام میں 3 افراد بشمول رپورٹر گرفتار

حیدرآباد۔ 26 مئی (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ پولیس نے سرقہ اور جبری وصولی کے الزام میں 3 افراد بشمول ایک رپورٹر کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چھوٹا بازار (گولکنڈہ) کے ساکن تاجر نے چندرائن گٹہ پولیس میں ایک شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ بعض افراد ان کے مکان واقع چندرائن گٹہ میں مبینہ طور پر داخل ہوکر برقی میٹر کا سرقہ کرتے ہوئے جنریٹر کو نقصان پہنچایا۔ پولیس سے ربط پیدا کئے جانے پر سرقہ کے علاوہ گولکنڈہ کے تاجر محمد مرتضیٰ خان کو ملزمین کی جانب سے نقد رقم کیلئے دھمکایا جارہا تھا جس پر پولیس نے یہ کارروائی کی اور 3 ملزمین کو گرفتار کیا۔