سرقلم کرنے کے ویڈیوز پر بغدادی کا امتناع

بغداد۔19جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) دولت اسلامیہ کے امیر ابوبکر البغدادی نے اپنے عسکریت پسندوں کو حکم دیا ہے کہ قیدیوں کے سرقلم کرنے کی ویڈیو فلمس جاری نہ کی جائیں ۔ عالم عرب کے کثیر الاشاعت روزنامہ’’ القدس ‘‘ کی خبر کے بموجب دولت اسلامیہ کے مالی ذرائع کے بموجب سرقلم  کرنے کی ویڈیوز میں صرف انہیں ذبح کرنے اور ان کے سر ان کی نعشوں پر رکھنے کے مناظر دکھائے جائیں ۔