سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں موجود رہنا مشکل : راڈوانسکا

حیدرآباد ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) خاتون زمرہ کی عالمی درجہ بندی میں چھٹے مقام پر فائز ٹینس اسٹار اگنیسزکا راڈوانسکا نے کہا کہ سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں خود کو برقرار رکھنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ راڈوانسکا کے بموجب اب ان کی عمر 26 سال ہوچکی ہے کیونکہ جب انہوں نے ٹینس کریئر کا آغاز کیا تو وہ صرف 17 برس کی تھیں۔ اس طرح تیزی کے ساتھ وقت گذر رہا ہے تاہم وہ سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں شامل ہونے خود کیلئے ایک اعزاز تصور کرتی ہیں۔ راڈوانسکا کے بموجب چند ایک ٹورنمنٹس میں بہترمظاہرہ کے ذریعہ یہ مقام حاصل کیا جاسکتا ہے لیکن مقام حاصل کرنے کے بعد اس کو برقرار رکھنا کافی مشکل ہوتا ہے۔