چینائی۔10اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سرفہرست دو کھلاڑی پررتھنا تھومبرے اور نتشا پالہا نے راست سیٹوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے آئی پی ایف ویمنس فیوچر کے ایس نارائن میموریل ٹورنمنٹ کے سیمی فائنلس میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ تھومبرے نے تھائی لینڈ کے ورنیا کو راست سیٹوں میں 6-4 ‘ 6-2سے شکست دی جب کہ نتاشا نے مزید بہتر مظاہرہ کے ذریعہ جاپان کی یورونو واٹانابے کو 6-0 ‘ 6-2سے شکست دی ۔ایک اور
غیر معروف کھلاڑی ندھی چیرومولا نے چین کی ژی یاؤ وانگ کو بہ آسانی شکست دیتے ہوئے مقامی کھلاڑیوں کی کامیابی میں اپنا نام بھی درج کیا ۔ دن کے طویل ترین مقابلے میں ساتویں درجہ پر فائز ای ٹی مہیتے نے پہلے سیٹ کے ٹائی بریکر کو گنوانے کے بعد اپنی ہم وطن رشیکا سنکارا کو 6-7(3-7) ‘ 6-1 ‘6-0سے شکست دی ۔ڈبلز مقابلے میں نتاشا پلہا اور تھومبرے نے ندھی چیرومولا اور ان کی چینی ساتھی کھلاڑی یاؤ وانگ کو 6-2 ‘ 6-3سے شکست دیتے ہوئے پیشقدمی جاری رکھی ۔