کراچی ، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر سرفراز احمد نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کر دیا۔ کرکٹ میں بہترین اسٹروکس کا انتخاب کرنیوالے سرفراز نے شیروانی کا انتخاب بھی اہلیہ کے لباس کی مناسبت سے کیا۔ وکٹ کیپر اب ’میاریج کلب‘ کے ممبر بن گئے۔ نوجوان کھلاڑی کی شادی کراچی میں خوش بخت آفتاب کے ساتھ ہوئی۔ سنہری شیروانی زیب تن اور سر پر سرخ کلاہ سجاکرسرفراز ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ شرماتے ہوئے بارات لیکر پہنچے تو لڑکی والوں نے پھول برسا کر اُن کا استقبال کیا۔ بعد میں نکاح کی رسم انجام پائی اور حق مہر پچاس ہزار روپے مقرر کیا گیا۔ سرفراز کی طرح اُن کی دلہن نے بھی سنہرے رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا۔ ولیمہ 25 مئی کو مقرر ہے۔ اس سے قبل سرفراز وطن میں زمبابوے سیریز میں شرکت کریں گے۔