دبئی۔23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو ونڈے ٹیم کا کپتان بنانے میں جلدی نہ کی جائے کیونکہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ان کیلئے بڑا امتحان ثابت ہو گی۔ سرفراز احمد کی صلاحیتوں سے انکار ممکن نہیں لیکن انہیں کپتان بنانے میں جلد بازی کرنے کی بجائے اظہرعلی کو ایک یا دو سیریز میں مزید موقع دیا جائے جن میں موجود صلاحیت کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔