کراچی۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ وہ ، سرفراز احمد پر آئی سی سی کی جانب سے جنوبی آفریقی ٹیم کے خلاف نسلی ریمارکس پر 4 میچس کی پابندی کے فیصلے سے لاعلم ہے۔ سرفراز کو اتوار کے روز جنوبی آفریقی ٹیم کے آل راؤنڈر انڈیل میلوکوائیو کے خلاف ڈربن میں 22 جنوری کو کھیلے گئے T20 میچ میں نسل پرست ریمارکس کے باعث 4 میچس کیلئے معطل کردیا گیا تھا۔ پی سی بی حکام نے بیان دیا کہ سرفراز نے عوام اور جنوبی آفریقی ٹیم سے معذرت چاہ لی تھی۔ اس کے باوجود ان کی معطلی کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے گی یا نہیں، وہ لاعلم ہیں۔ سرفراز کے ریمارکس فیلوکوائیو کے خلاف اِسٹمپ کے مائیکرو فون میں ریکارڈ کئے گئے تھے۔ پی سی بی نے کہا کہ ان کی اس حرکت پر ان کی کونسلنگ کی جائے گی اور بہت ہی اچھی بات ہے کہ انہوں نے فوراً معذرت کرلی ہے۔ سرفراز جنہوں نے تمام تین فارم میچس کی کپتانی کی ہے، پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جن پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ آئی سی سی نے قبل ازیں ان پر 8 میچس کی پابندی کا ارادہ کرلیا تھا لیکن ان کی معذرت خواہی جس کی رپورٹ میچ ریفری رنجن مودوگلے نے دی تھی، کے بعد فیصلہ پر نظرثانی کی گئی اور صرف 4 میچس پر ہی پابندی عائد کی گئی۔ سابق پاکستانی کپتان محمد یوسف نے آئی سی سی کے فیصلے کو درست قرار دیا۔