پاکستان کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے انکشاف کیا ہے کہ وکٹ کیپر سرفراز احمد اگلے ٹی ٹوئنٹی کپتان ہوں گے۔ ’’سرفراز کے ساتھ میری کوئی دشمنی نہیں کہ اسے ایسے ہی ٹوئنٹی 20 میچز سے ڈراپ کر دیتا، میں تو پہلے محمد حفیظ اور دیگر سینئرز کو بھی آرام کرا چکا ، ہمیں میچ کے لحاظ سے جو صورتحال ہو اسی پر عمل کرنا پڑتا ہے، سری لنکا میں بھی ایسا ہی کیا۔ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے میں نے سرفراز کو بلا کر سمجھا دیا تھا کہ وہ نہیں کھیلے گا، ہم رضوان کو آزمانا چاہتے ہیں اور اس نے خوش دلی سے اسے تسلیم بھی کیا۔‘‘