سرفراز احمد کو اہل خانہ نے شادی کا تحفہ دیدیا

اسلام آباد، 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پیش کرنے پر اہل خانہ نے شادی کا تحفہ دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر وکٹ کیپر سرفراز کے اہل خانہ نے اُن کو شادی کا تحفہ پیش کر دیا اور سرفراز کی شادی طے کر دی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد شادی کی حتمی تاریخ کا تعین کیا جائیگا۔ سرفراز کی شادی کا فیصلہ فی الحال نمایاں تبدیلی ہے۔