سرفراز احمد سینئر بیٹسمینوں کیلئے مثال

کولمبو۔19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں جہاں بڑے بڑے بیٹسمین ناکام ہوئے وہیں وکٹ کیپر سر فراز احمد نے اپنی زندگی کی بہترین بیٹنگ کرکے سب کو حیران کردیا اور سینئر بیٹسمینوں کے لئے مثال بن گئے۔ سر فراز احمد نے چار اننگز میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے265 رنز بنائے۔ان کا بیٹنگ اوسط88.33رہا۔ سری لنکا کے کمار سنگا کارا نے323رنز اسکور کئے۔ یونس خان نے211، اینجلو میتھیوز نے198،اوپل تھرنگا نے168،اسد شفیق نے157اور مہیلا جے وردھنے نے143رنز اسکور کئے۔ پاکستانی بیٹنگ کے ستون مصباح الحق نے سیریز میں صرف67، خرم منظور نے39، احمد شہزاد نے86، عبدالرحمن نے72 اور اظہر علی نے113رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے کوئی بولر دس وکٹ حاصل نہ کرسکا۔ جنید خان اور سعید اجمل نے فی کس 9 وکٹ حاصل کئے۔ وہاب ریاض نے ایک ٹسٹ کھیلا اور چھ وکٹ حاصل کئے۔ عبدالرحمن کو چار وکٹ ملے۔ سری لنکا کی جانب سے چیمپین اسپنر رنگانا ہیراتھ نے 23 وکٹ حاصل کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔پریرا نے9اور پرساد نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔