بالوں کی صحت کیلئے سرسوں کا تیل انتہائی مفید ہے ۔بالوں کی حفاظت کیلئے سنے سنائے نسخوں کو اکثر خواتین بڑی اہمیت دیتی ہیں لیکن ضروری نہیں ہے کہ کسی دوسرے کا آزمایا ہوا نسخہ ان کے بالوں کو بھی سوٹ کرے ۔
ایک اندازے کے مطابق بالوں کیلئے استعمال کی جانے والی ترکیبیں نقصان کا باعث بنتی ہیں جن میں تیل کے حوالے سے پائے جانے والے شکوک و شبہات سرفہرست ہیں ۔ بالوں کی صحت کیلئے ضروری نہیں ہے کہ آپ ہر روز تیل لگائیں بلکہ ہفتے میں دو یا تین بار تیل کا استعمال کافی ہوتا ہے ۔ ایک غلط فہمی یہ بھی ہے کہ تیل کو بالوں پر کم از کم 12 گھنٹے تک لگائے رکھنا ضروری ہے ۔ تیل دو گھنٹے میں بھی بالوں میں وہی اثر کرتا ہے جو کہ 12 گھنٹے میں ہوسکتا ہے ۔ بالوں کی حفاظت کیلئے ضروری ہے کہ ہفتے میں انہیں تین چار مرتبہ کسی شیمپو سے دھویا جائے ، جو نقصاندہ نہ ہو ۔