ریاستی بی جے پی مہیلا مورچہ صدر آکولہ وجیا کا الزام
سرسلہ۔/7 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک طرف چیف منسٹر کے سی آر ناسمجھی کی باتیں کررہے ہیں تو سرسلہ پولیس خاکی وردی پہن کر ٹی آر ایس کے کارکنوں کی طرح سے پیش آرہی ہے۔ مہیلا مورچہ ریاستی صدر آکولہ وجیا نے الزا م عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی میں شریک تاڑور سرپنچ کے شوہر راجہ لنگم گوڑ پر پولیس انتہائی انتقامی طریقہ سے پیش آرہی ہے اور جھوٹے مقدمات لگائے جارہے ہیں۔ سرسلہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانیوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر ٹی آر ایس سرکار روڈی شیٹ کھول دینے کی شاید ہدایت دے رہی ہے یا پھر پولیس وفاداری کے ثبوت پر لاٹھی کا قانون اپنایا جارہا ہے۔ اس کی مثال نریلا کا بدبختانہ واقعہ ہے۔ دلتوں پر حملہ اب راجہ لنگم گوڑ پر فرضی مقدمہ کا اندراج ضلع ایس پی پر ہی فرضی مقدمات کے سلسلے میں روڈی شیٹ کھولنی چاہیئے ۔ جمہوری نظام میں فرض شناسی ذمہ دارانہ خدمات کی انجام دہی کے تحت پولیس کو ڈیوٹی انجام دینی چاہیئے بجائے اس کے پولیس برسر اقتدار پارٹی کے زر خرید غلاموں کی طرح کام کررہی ہے کہتے ہوئے تنقید کی۔ سرسلہ ضلع میں برسر اقتدار پارٹی کے ظلم و زیادتی کس وجہ سے ہے اس کا جواب دینے گاندھی چوک پر آنے کا مطالبہ کیا۔ کے سی آر انصاف پسند ہیں تو آکر جواب دیں۔ اس پریس کانفرنس میں بی جے پی قائدین ریڈا یوتینی گوپی، انیل داس، وینو ، گرم راجہ لنگم گوڑ، رینوگننی ، نریش ، سریدھر ، ایم کرشنا وغیرہ شریک تھے۔