گمبھی راؤ پیٹ ۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فیس ری ایمبرسمنٹ کی اجرائی کا مطالبہ کرنے والے اے بی وی پی کارکنوں پر منگل کے روز سرسلہ سدھاپور مقام پر پولیس کی جانب سے کی گئی لاٹھی چارج اور ٹی آر ایس کارکنوں کی جانب سے کئے گئے حملے کے خلاف آج گمبھی راؤ پیٹ میں اے بی وی پی کی جانب سے کالجوں کا بائیکاٹ کرواکر گاندھی چوراہا پر احتجاجی راستہ روکو مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر اے بی وی پی کارکنوں نے جن میں ایم رنجیت، نریش، ونود، آشری وادھم وغیرہ شامل ہیں۔ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ اے بی وی پی کارکنوں نے فیس ری ایمبرسمنٹ کو جلد از جلد جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سرسلہ کے سدھاپور مقامپر وہاں تقریب میں شرکت کی غرض سے آئے ہوئے ریاستی وزراء جن میں کے ٹی آر، پوچارم سرینواس سے مطالبہ کیا تھا جو اے بی وی پی اور طلبہ کا جمہوری حق ہے۔ اپنا حق مانگنے والوں پر پولیس اور ٹی آر ایس کارکنوں نے حملہ کردیا۔ لہٰذا آج اے بی وی پی کی جانب سے ضلع بھر میں اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے حکومت کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔