ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی‘ ایس پی راہول کی پریس کانفرنس
سرسلہ ۔ 5 ؍ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک زمانہ دراز سے حیدرآباد وجئے واڑہ اہم مرکزوں سے گانجہ کا بیوپار کرتے چلے آ رہے ٹولی کو سرسلہ ٹاسک فورس پولیس نے سرسلہ بائی پاس سے کریم کو منتقل کر رہے 11 کلو گانجہ کے ساتھ آٹو کو ضبط کرلیا اور اس کے گانجہ بھجنے والے ضلع پداپلی شیخ آصف ‘ آرے پلی منوہر کو گرفتار کرتے ہوئے سرسلہ پولیس اسٹیشن میں اخباری نمائندوں کے سامنے پیش کیا اس موقع پر ایس پی راہول ہیگڑے نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ضلع پداپلی میں شیخ آصف آر ے پلی منوہر حیدرآباد وجئے واڑہ سے گانجہ کی خریدی کرنے کر پداپلی کریم نگر ویملواڑہ میں فروخت کرنے کی اطلاع ملنے پر ضلع سرسلہ پولیس ٹاسک فورس انہیں گرفتار کرلینے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ ضبط شدہ گانجہ کی قیمت قریب ایک لاکھ روپئے ہے ضلع میں اس طرح کے غیر مجاز مجرمانہ سرگرمیوں کے انسداد کے تحت پولیس کی جانب سے پوری نگاہ رکھی جا رہی ہے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جائے کوئی بھی کسی بھی سطح کے ہو ا ن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی اس موقعہ پر اے ایس آئی رویندر راؤ ڈی ایس پی وینکٹ رمنا ٹاسک فورس سی آئی سرسلہ ٹاؤن سی آئی سرینواس و دیگر عملہ شریک تھا ۔