آپ سبھی کا تعاون ناقابل فراموش‘ وداعی تقریب سے کلکٹر کرشنا بھاسکر کا خطاب
گمبھی راؤ پیٹ ۔ 5ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سرسلہ میں گذارے لمحات کو میں کبھی نہ بھول پاؤں گا ۔ ملازمت کے دوران ماتحت ملازمین ‘ سیاسی قائدین بالخصوص عوام کا تعاون میرے لئے ناقابل فراموش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر سدی پیٹ دیورکنڈہ کرشنا بھاسکر نے کیا ۔ وہ یہاں سرسلہ میں واساوی کلیانہ منڈپم میں اپنی وداعی تقریب کو مخاطب کررہے تھے ۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران ضلع بھر کے عوامی تعاون کی وجہ ان کے اندر پیدا ہونے والی عجب سی کیفیت کو روک نہ پائے اور کسی قد جذباتی انداز میں کہا کہ وہ اپنی زندگی کے جو لمحات یہاں گذارے ان کیلئے ایک بڑا تجربہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں اور خاص کر عوامی سہولیتا سے متعلق اسکیمات میں میری طرف سے ہر وہ کوشش کی گئی تاکہ عوام کو اس کا راست طور پر فائدہ ہو ۔ اس تقریب کو کلکٹر سرسلہ وینکٹ رام ریڈی نے بھی مخاطب کیا اور کہا کہ وہ کرشنا بھاسکر کی طرح علاقہ کی ترقی کیلئے کوئی کسر باقی نہ رکھیں گے بلکہ وقت وقت پر کرشنا بھاسکر جو سدی پیٹ کلکٹر مقرر کئے گئے ہیں ان سے صلاح و مشورہ لیتے ہوئے کاموں کو انجام دیا جائے گا ۔ اس موقع پر ڈی آر او شیام پرساد لال ‘ جوائنٹ کلکٹر شیخ یاسمین باشاہ ‘ تربیتی کلکٹر راہول شرما ‘ سینئر سیول جج سرینواس ‘ سیاسی ‘ سماجی قائدین کے علاوہ مختلف محکمہ جاتی اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ‘ جنہوں نے کرشنا بھاسکر سدی پیٹ کلکٹر مقرر کئے گئے ‘ زبردست گلپوشی و شال پوشی کی ۔
ٹی آر ایس حکومت عوامی مسائل کی یکسوئی میں یکسر ناکام
کاغذنگر ۔5 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر نرسنگ ہوم میں آج شام کے اوقات بی جے پی پارٹی ریاستی رکن ڈاکٹر کے سرینواس کی جانب سے پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر کے سرینواس بی جے پی پارٹی ریاستی رکن نے کہاکہ گذشتہ ایک ہفتہ سے تعلقہ سرپور ٹاؤن کے 7 منڈلوں کے مختلف گاؤں کو بی جے پی پارٹی 250 موٹر سیکلوں سے 520 بی جے پی پارٹی قائدین اور کارکنوں نے 211 گاؤں میں عوامی مسائل کی جانکاری حاصل کرنے کیلئے بی جے پی پارٹی موٹر سیکل ریالی کا انعقاد عمل میں لایا گیا تاکہ عوامی مسائل اور ٹی آر ایس حکومت کی کارکردگی پر عوام برہم ہوچکے ہیں اور ٹی آر ایس حکومت نے اسکیمات سے ناراضگی ظاہر کرچکے ہیں اور اس لئے ٹی آر ایس حکومت عوامی مسائل کی یکسوئی کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں ۔ جیسا کہ عوام کو گھر گھر پینے کے پانی کی فراہمی میں ناکام ہوگئی ہے اور مشن بھگیرتا میں بھی ناکام ہوگئی ہے ۔ اس طرح سے آنے والے دنوں میں بی جے پی کی تائید میں عوام کا تعیون رہے گا اور تلعقہ میں بی جے پی پارٹی موٹر سیکل ریالی کامیاب ہوگئی ہیں ۔ اس موقع پر تمام منڈلوں کے بی جے پی پارٹی صدر بھی موجود تھے ۔