سرسلہ /13 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرسلہ میں سرقہ کی وارداتوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہوچکا ہے ۔ مستقر سرسلہ کے بڑے بازار میں ہفتہ کا شب نامعلوم سارقوں نے بی انجیلو کے مکان میں داخل ہوکر چوری کی ۔ انجیلو اپنے افراد خاندان کے ساتھ حیدرآباد گیا ہوا تھا ۔ ہفتہ کی شب سارقوں نے گھر کے قفل کو توڑ کر اندر داخل ہوئے اور الماری کا تالا توڑ کر تین تولے سونا ، ایک کیلو چاندی اور دیڑھ لاکھ روپئے نقد اڑا لے گیا ۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔