حسن آباد۔ 30 ؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد ریوینو ڈیویژن کے بیشتر مواضعات میں گذشتہ دو ہفتوں سے سردی کی شدید لہر چل رہی ہے ‘ جس کے باعث عوام بالخصوص عمر رسیدہ و کم عمر بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ڈیویژن کے موضع لکشمی پور منڈبچنگی میں آج صبح 75 سالہ راولہ راجیا نامی کسان شدید سردی کی تاب نہ لا کر ٹھٹھر کر فوت ہوگیا ۔ مقامی عوام نے متوفی کے ارکان خاندان کو مناسب مالی امداد فراہم کرنے کا ریاستی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ۔