سردار ہندوستان کیلئے پرچم بردار

انچیوین۔18ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) اس راز پر سے بالآخر پردے اٹھاتے ہوئے یہ اعلان کردیا گیا ہے کہ ایشین گیمس کی افتتاحی تقریب میں ہندوستانی پرچم ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ تھامیں گے ۔تفصیلات کے بموجب ایشین گیمس کی افتتاحی تقریب میں ہندوستانی پرچم بردار ہونے کا اعزاز کون حاصل کرے گا اس پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھی لیکن ہندوستان جتھے اور معاون عملے سے تبادلہ خیال کے بعدیہ فیصلہ کیا گیا کہ ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ کو ترنگا تھامے رہنا کا اعزاز دیا جائے گا کیونکہ افتتاحی تقریب کے فوراً بعد ہندوستانی ٹیم کا کوئی مقابلہ منعقد شدنی نہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں کو افتتاحی تقریب کے بعد مقابلوں میں شرکت کرنی ہے لہذا انہیں طویل پریڈ سے دور رکھا گیا ہے ۔سردار سنگھ نے ایشین گیمس کی افتتاحی تقریب میں پرچم بردار ہونے کو اپنے لئے ایک اعزاز قرار دیا ہے ۔