گلاسگو۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ہاکی ٹیم کو شدید دھکہ لگا ہے جیسا کہ کل یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں کپتان سردار سنگھ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سردار سنگھ کو پہلے ہی آسٹریلیا کے خلاف خطرناک موقف اختیار کرنے پر انتباہ دیا گیا تھا جبکہ گذشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے مقابلہ میں انہیں زرد کارڈ دکھایا گیا۔ لہٰذا وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔
اسٹین ٹسٹ کے نمبرون بولر
دبئی ۔یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹسٹ درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بدستور پہلے مقام پر فائز ہیں حالانکہ انہیں درجہ بندی کے 3 نشانات کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اس کے باوجود وہ آسٹریلیائی حریف بولر ریان ہارس سے 33 نشانات کے فرق کے ساتھ پہلے مقام پر فائز ہیں۔ بیٹسمینوں کی درجہ بندی میں ٹیم کے نئے کپتان ہاشم آملہ جنہوں نے کولمبو ٹسٹ میں 139 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو دوبارہ نمبر ایک مقام پر پہنچایا ہے انہیں اس اننگز کی بدولت درجہ بندی کے 34 نشانات حاصل ہوئے ہیں اور وہ تیسرے مقام سے ڈیوڈ وارنر کے علاوہ شیو نارائن چندراپال کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ مقام حاصل کرلیا ہے۔