شمس آباد ۔ 7 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کسٹمس عہدیداروں نے ایک نائجیریائی شہری کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 14 کیلو سرخ صندل کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب علی اشرف احمد 37 سالہ ساکن نائجیریا آج صبح راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد سے شارجہ جارہا تھا کہ کسٹمس عہدیداروں نے چیکنگ کے دوران اس کے ہینڈ بیاگ سے 10 کیلو اور لگیج سے 4 کیلو جملہ 14 کیلو سرخ صندل برآمد ہوا ۔ جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے حیدرآباد کسٹمس آفس منتقل کیا ۔۔
شمس آباد کے مکان میں سرقہ
شمس آباد ۔ 7 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے علاقہ ہنومان بستی میں کل رات سرقہ کی واردات پیش آئی ۔ تفصیلات کے بموجب میکالہ راجو ساکن ہنومان بستی شمس آباد کے مکان سے دو تولہ سونا اور 70 تولہ چاندی کا سرقہ ہوگیا ۔ راجو کی شکایت پر شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔