سرخ صندل کی لکڑی کے دو انٹر نیشنل اسمگلرس گرفتار

کڑپہ( اے پی) ۔/22 جولائی، ( پی ٹی آئی) سرخ صندل لکڑی کے دو بین الاقوامی اسمگلرس جن کے چینی گینگ سے مبینہ روابط تھے کو اسپیشل ٹاسک فورس نے دہلی اور ہریانہ سے گرفتار کرلیا۔ پولیس تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ پولیس نوین گلاٹی کی قیادت میں ٹاسک فورس ٹیم نے انہیں گرفتار کیا۔ اسمگلرس کی جیپال 42 سالہ، ٹسلکو شرما 38سالہ کی حیثیت سے شناخت کی گئی۔ سپرنٹنڈنٹ  پولیس گلاٹی نے بتایا کہ جیپال نے قریباً دیڑھ سو ٹن صندل کی لکڑی مالیت 60 ۔70کروڑ بیرونی مارکٹ میں ایکسپورٹ کی تھی۔ یہ مزید دو کیسوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھے۔ ٹنکو شرما عرف پنکو بھی مزید تین کیسوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

میدک میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح
میدک ۔/22جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کے بلدی حلقہ وارڈ نمبر 7میں صدرنشین بلدیہ ملکارجن گوڑ کے ہاتھوں 3لاکھ کی لاگت سے تعمیر شدہ سائیڈ ڈرین کے کاموں کا آغاز ہوا۔ ونیز انہوں نے بلدی حلقہ 22میں پانی کے حصول کیلئے سنگل فیس بور موٹر کی تنصیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ای ای او انچارج کمشنر بلدیہ میدک ایم رامیشور راؤ، بلدی کونسلرس اے گائتری ملک، آمنہ حمید، ایم اے حمید، ایم گنگادھر، سید منیر الدین ، لنگا ریڈی ، جیون راؤ بھی موجود تھے۔