سرخ صندل کی اسمگلنگ چینی اور کئی تبتی گرفتار

کڑپہ ۔ یکم ڈسمبر (پی ٹی آئی ) سرخ صندل کی مبینہ اسمگلنگ پر آج سات افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن میں دو چینی باشندے اور دیگر کئی تبتی پناہ گزین شامل ہیں ۔ ان کے قبضہ سے قیمتی لکڑی کے 30 مدلے ضبط کرلئے گئے جن کی قیمت بین الاقوامی مارکٹ میں 15 لاکھ روپئے سے زائد ہے ۔ دو چینیوں کی 34 سالہ زیانگ ژی اور 27 سالہ سولی کی حیثیت سیکی گئی ہے ، جنم کا تعلق صوبہ ہینان سے ہے جو باور کیا جاتا ہے کہ سرخ صندل کے بین الاقوامی اسمگلر لنگ پنگ چنگ کے آدمی ہیں۔ او ایس ڈی اور ایڈیشنل ایس پی راہول دیو شرما نے کہا کہ انہیں چنور منڈل میں کڑپہ ۔ کرنول شاہراہ عبور کرتے ہوئیدولت پورم میں گرفتار کرتے ہوئے اسمگلنگ کی جانے والی سرخ صندل ضبط کی گئی ۔ ان کے قبضہ سے ایک قیمتی لکژری کار ، امریکی ، ویتنامی ، ملایشیائی ، چینی و  مائنماری کرنسیوں کے علاوہ 10,000 روپئے نقد ضبط کئے گئے۔