سرحد پار دہشت گردی کی ہندوستان اور بولیویا کی مشترکہ مذمت

صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کے غیرملکی دورہ کا دوسرا مرحلہ ، سانٹا کروڑ کی قیادت سے ملاقات
سینٹاکروز (بولیویا) /31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سرحد پار دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے ہندوستان اور بولیویا نے تمام ریاستوں کیلئے واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ انہیں دہشت گردی سے معمولی کیوں نہ ہو خطرہ لاحق ہوتا ہے اور اس لئے تمام تنظیموں کو اس کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئیے ۔ دہشت گردی کیلئے مالیہ فراہم کرنے والے اور اس کی سرپرستی کرنے والے ممالک کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہئیے ۔ بات چیت کے بعد صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند اور صدر بولیویا نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں قائدین نے کئی مسائل پر جن سے دونوں ممالک کا مفاد وابستہ ہے تذکرہ کیا اور خاص طور پر اس شعبہ میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ۔ دونوں ممالک نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ اسے بھی دہشت گردی اور تبدیلی ماحولیات کے خلاف جنگ کرنا چاہئیے ۔ دونوں ممالک نے پرزور انداز میں دہشت گردی کی تمام اشکال اور نوعیتوں کی مذمت کی اور کہا کہ اس سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے اور سنگین دھمکی تمام ممالک کیلئے دہشت گردی میں پوشیدہ ہے ۔ انہوں نے ایک بار پھر تصدیق کی کہ دہشت گردی ایک جرم ہے اور انسانیت سوز جرم جس کے مقاصد کچھ بھی اور یہ کہیں بھی کیا جائے تمام ممالک کو اس کی مذمت کرنی چاہئیے اور اس کے خلاف سخت جنگ کرنی چاہئیے ۔ دونوں قائدین نے تیاریوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دہشت گرد تنظیموں انہیں مالیہ فراہم کرنے والوں اور ان کے سرپرستوں کی تمام کارروائیاں دہشت گردی پر مبنی ہوتی ہیں اور قابل مذمت ہیں ۔ دونوں قائدین نے تمام ممالک کو یاد دہانی کی کہ باہم متحد ہوجائیں اور ٹھوس فیصلے کریں ۔