عمان۔25جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اردن نے آج ایک ڈرون طیارے کو مارگرایا جو اس کے شمالی مشرقی علاقہ مفرق میں پرواز کررہا تھا ۔ یہ علاقہ شام کی سرحد سے متصل ہے۔ یہ پڑوسی ملک شام میں 2011ء سے خانگی جنگی کے آغاز کے بعد پہلا واقعہ ہے ‘ اردن کی فوج نے نامعلوم ڈرون طیارے کو میزائل حملہ کا شکار بنایا کیونکہ یہ طیارہ اردن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کررہا تھا ۔ اردن نے اعلیٰ سطحی اقدامات کئے ہیں جس کے نتیجہ میں ڈرون طیاروں کی شناخت ممکن ہوگئی ہے ۔ سرکاری عہدیدار کے بموجب ڈرون طیارہ زاتاری پناہ گزین کیمپ کے قریب پرواز کررہا تھا جہاں ایک لاکھ شامی پناہ گزین قیام پذیر ہیں ‘ کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ۔ فوج نے علاقہ کی ناکہ بندی کردی ہے ۔ ڈرون طیارہ کو سطح سے فضاء میں وار کرنے والے میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ۔ ڈرون طیارہ کی شناخت کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ایک عینی گواہ نے کہا کہ اُس نے زاتاری کے قریب ایک زوردار دھماکہ سنا ‘ اس کے بعد ایک ناقابل شناخت شائع آسمان سے گرتی نذر آئی ۔ اردن فی الحال 6لاکھ سے زیادہ شامی پناہ گزینوں کا مقام بنا ہوا ہے جن میں سے بیشتر ملک کے شمالی علاقہ میں مقیم ہیں ۔