نارائن پیٹ /8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ضلع سے متصل کرناٹک کے اضلاع یادگیر گلبرگہ اور رائچور کے سوپرنٹنڈنٹ پولیس کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس ایس پی کیمپ آفس نارائن پیٹ پر ایس پی محترمہ ایم چیتنا کی نگرانی میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں سرحد پر واقع ان تین اضلاع کے عہدیداران پولیس مجوزہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر غور کیا اور کرناٹک کے مذکورہ اضلاع کے عہدیداران پولیس سے تال میل کے ذریعہ کسی بھی ناگہانی صورتحال ، نقص امن ، غیر سماجی عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے اس اجلاس ( میٹنگ ) کو معمول کی میٹنگ قرار دیا ۔