سرجری مکمل ہوگئی ، بہت جلد گھر واپس ہوں گا : ۔ فلم ساز راکیش روشن کا مداحوں کو پیغام ، وزیراعظم نریندر مودی اور بالی ووڈ کے کئی فنکاروں کی جانب سے نیک خواہشات 

نئی دہلی : اداکار رتیک روشن نے جب سے سوشل میڈیا پر ان کے والد فلم ساز و پروڈیوسر راکیش روشن کے گلے کا کینسر کا مرض لاحق ہے اور ا س کی سرجری کی جانی والی ہے ان کے مداحوں میں ایک بے چینی سی دوڑ گئی ہے۔ او ر ان کی صحت کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش میں لگ گئے ہیں ۔ لیکن اب ان کے شائقین کی خوش خبری ہے کہ راکیش روشن کی سرجری کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی ہے او رتیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں ۔ راکیش روشن نے آج صبح مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’ میں اب بہتر محسوس کررہا ہوں ۔ سبھی کا شکریہ ۔ سرجری کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی ۔خدا بڑا کریم ہے۔ میں جمعہ یا ہفتہ کے روز گھر جاؤں گا ۔‘‘

اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئیٹر پر راکیش روشن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں بہادر قرار دیا ۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ محترم رتیک ، میں شری راکیش روشن جی کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں ۔وہ ( بیماری ) سے لڑنے والے ہیں ۔او رمجھے یقین ہے کہ وہ بڑی بہادری کے ساتھ اس چیلنج کو قبول کریں گے۔‘‘ اس کے جواب میں رتیک روشن نے مودی جی کا شکریہ ادا کیا او رکہا کہ آپ کی نیک خواہشات اور اس جانب توجہ کرنے کیلئے آپ کا شکریہ ۔

مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ڈاکٹروں نے کہا کہ سرجری کامیابی کے ساتھ پوری ہوئی ۔‘‘ علاوہ ازیں بالی ووڈ کے کئی فنکار راکیش جی کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کئے ان میں اداکار ابھیشک بچن ، ٹائیگر شراف ، سنجئے کپور ، درشن کمار ، اور میوزک کمپوزر وشال ڈڈلانی بھی شامل ہیں ۔