‘‘یہ ان کا پہلا کھیل تھا ، سنبھلنے کیلئے کچھ وقت درکار ہوتا ہے ‘‘
راجکورٹ ۔ /5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جسپریت بھومرا نے پہلی وقت کھیلنے والی اپنے ٹیم ساتھی محمد سراج کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی غلطیوں سے سبق لیتے ہوئے مستقبل میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے بیٹسمین نے دوسرے ٹی ۔ 20 میں اس نووارد بولر کے گیندوں پر رنوں کی بارش کردی تھی ۔ سراج کو دوسرے اوور میں بولنگ کا موقع دیا گیا تھا ۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمس کا قیمتی وکٹ لیتے ہوئے 53 رن دیا تھا ۔ نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 40 رن سے شکست دیکر تین مقابلوں کی سیریز کو 1-1 سے برابر کرلیا ہے ۔ اس کھیل کے بعد بھومرا نے کہا کہ ’’ٹھیک ہے ۔ یہ ان کا پہلا کھیل تھا ۔ کسی مشکل وکٹ پر یہ (بولنگ) ہمیشہ مشکل ہی ہوتی ہے ۔ وہ (سراج) ایک نئی ٹیم میں آئے ہیں ۔ چنانچہ خود کو ڈھالنے کی لئے بولر کو کچھ وقت لگے گا و ہ سیکھ جائیں گے ‘‘ ۔ بھومرا نے کہا کہ ’’بحیثیت ایک بولر جب آپ کی گیندوں پر کافی رن بنائے جاتے ہیں تو آپ اس سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔ چنانچہ میں سمجھتا ہوں کہ اس تجربہ کے بعد وہ آئندہ میچ میں ایک بہتر بولر کی حیثیت سے ابھریں گے ‘‘ ۔ بھومرا کو سراج سے ان کی بولنگ کے دوران کسی مسئلہ پر بات کرتے دیکھا گیا تھا ۔ بھومرا نے انتہائی مؤثر بولنگ کی تھی ۔ انہیں اگرچہ کوئی وکٹ تو نہیں ملا تھا لیکن نیوزی لینڈ کے بیٹسمین کو انہوں نے صرف 23 رن دیا تھا ۔ تاہم مہمان ٹیم نے اپنے اوپنر کولن منرو کو شاندار (109 ناٹ آؤٹ) اسکور کے ساتھ 192/2 کا بھاری اسکور بنالیا تھا ۔ بھومرا نے جنوری 2016 ء میں آسٹریلیا ڈاؤن انڈر کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے ٹیم انڈیا کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں صرف انہیں (سراج کو) اعتماد دلانے کی کوشش کررہا ہوں ۔ یہ ٹھیک ہے ۔ ہر بولر رن کے پیچھے دوڑتا ہے جب ان کی گیندوں کی پٹائی ہوتی ہے ۔ لیکن اسی طرح آپ سیکھ سکتے ہیں اور کھیل بہتر کھیل میں واپس آسکتے ہیں ۔ چنانچہ مجھے یقین ہے جب بھی وہ مزید کھیلیں گے وہ پہلے سے بہتر ثابت ہوں گے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ آئندہ ماہ بہتر کھیلیں گے ‘‘ ۔ انہوں نے ایس سی اے اسٹیڈیم کو بولرس کے لئے چیلنج قرار دیا اور کہا کہ منرو شاٹس لگاتے رہے اور خوش قسمتی سے اپنے 58 گیندوں کی اننگز میں کئی مرتبہ آؤٹ ہونے سے بچ گئے ۔