ممبئی۔26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے سری لنکا میںآئندہ ماہ مجوزہ سہ رخی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا۔کپتان ویراٹ کوہلی، مہندر سنگھ دھونی سمیت تمام صف اول کے کھلاڑیوںکوآرام دیا گیا ہے۔ ان میں جسپریت بمراہ، بھونیشورکمار، ہاردیک پانڈیا اور کلدیپ یادوشامل ہیں۔ اسکواڈ کی قیادت اوپنر روہت شرما کے حوالے کی گئی ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں شکھر دھون، کے ایل راہول، سریش رائنا، مینش پانڈے، دنیش کارتک، دیپ ہوڈا، واشنگٹن سندر، یزویندر چہل، اکشر پٹیل، وجے شنکر، شردل ٹھاکر، جے دیو اناڈکٹ ، محمد سراج اور رشابھ پنت شامل ہیں۔دریں اثناء حیدرآبادی فاسٹ بولر محمد سراج نے ان عزائم کا اظہارکیا کہ وہ سری لنکا کی سہ رخی سیریز میں ملنے والے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحتوں کا لوہا منوانے کیلئے تیار ہیں ۔یاد رہے کہ سراج نے کرناٹک کے خلاف منقعدہ حالیہ مقابلے میں 5 وکٹوں حاصل کرتے ہوئے شاندار مظاہرہ کیا ہے۔