حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : جنوبی ہند کی سرکردہ خوردنی تیل کی کمپنی سرائے والا ایگر ریفائنریز لمٹیڈ کو ’ سال کا ٹاپ امپورٹر ‘ ایوارڈ حاصل ہوا ۔ کرشنا پٹنم پورٹ اور مہیشورم میں ریفائنریز رکھنے والی اس کمپنی کو 8 فروری کو سال 2015 کے لیے ورلڈ کسٹمس آرگنائزیشن ( ڈبلیو سی او ) کی تاسیس کی تقریب میں کرشنا پٹنم کسٹمس ہاوز کی جانب سے ایوارڈ حوالے کیا گیا ۔ کمپنی کے درآمداتی اعلیٰ قدر کے پیمانوں کی بنیاد کو تسلیم کرتے ہوئے یہ ایوارڈ حوالے کیا گیا ۔ اس موقع پر مسٹر رویندر کمار گپتا ، منیجنگ ڈائرکٹر سرائے والا ایگر ریفائنریز لمٹیڈ نے کہا ہم کو اس اعزاز کے حصول پر مسرت ہے ۔۔