سدی پیٹ /18 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملی مفادات اور ملت اسلامیہ کی اصلاح و فلاح بہبودی اور اصلاح معاشرہ کی خاطر سدی پیٹ کے علماء حفاظ کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔ کنوینر جمعیتہ الحفاظ و صدر نے صحافتی بیان میں بتایا کہ ملی مفادات اور اصلاح معاشرہ اور رمضان شریف میں حفاظ کا انتظام و فراہمی کیلئے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر سدی پیٹ کے مفتی عبدالسلام ، مفتی محمد اسماعیل ، مفتی مسعود عالم ، مفتی عمر فاروق ، خلیل الرحمن اور حفاظ کرام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر علماء کرام نے متفقہ طور پر یہ طئے کیا کہ شہر سدی پیٹ کے علماء کرام کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی سعی کی جائے گی ۔ کنوینر نے بتایا کہ آئندہ اجلاس اندرون ہفتہ منعقد ہوگا ۔ مقام اور تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔کنوینر عبدالواجد ( پی آر او جمعیتہ الحفاظ ) نے علماء کرام سے خواہش کی ہے کہ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعاون فرمائیں ۔ سیل 7207191864 پر ربط پیدا کریں ۔