یوم سیاحت کے موقع پر ریاستی وزیر ٹی ہریش راو کا خطاب
سدی پیٹ 28 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست کے ریاستی وزیر بھاری آبپاشی اور مارکیٹنگ مسٹر ٹی ہریش راو نے کل صبح 8 بجے بذریعہ کار حیدرآباد سے سدی پیٹ پہنچے بعدازاں وہ حلقہ اسمبلی سدی پیٹ کے مواضعات میں مختلف پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے واٹر پلانٹس الیکٹرک سٹی سب اسٹیشنوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا ۔ مسٹر ٹی ہریش نے 1.25 بجے دوپہر موضع سکندلہ پور سے سدی پیٹ پہنچا ۔ کومٹ تالاب پر 1.50 کروڑ روپئے سے تعمیر کردہ سیاحتی ٹوریزم بلڈنگ اور بوٹ (کشتی) کا بین الاقوامی یوم سیاحت کے موقع پر افتتاح کیا ۔ ان کے ہمراہ نو منتخب رکن پارلیمنٹ حلقہ میدک مسٹر کوتہ پربھاکر ریڈی ،کانگریس قائدین ایم ایل سی فاروق حسین ، ٹی آر ایس ایم ایل سی پی سدھاکر ریڈی ڈسٹرکٹ کلکٹر راہول بوجا، آر ڈی او سدی پیٹ اے متیم ریڈی اور عوامی سیاسی نمائندے تھے۔ بین الاقوامی یوم سیاحتی پروگرام کی صدارت ڈاکٹر کلکٹر راہول بوجا نے کیا۔ اس موقع پر مسٹر ہریش راو نے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سدی پیٹ کے سیاحتی مرکز کی ترقی ،سویئمنٹ پول ،بتکماں فیسٹویل منانے ایک وسیع پلاٹ فارم کی تعمیر کیلئے محکمہ بھاری آبپاشی سے مزید 5 کروڑ روپئے اور محکمہ ٹوریزم سے 2 کروڑ کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی سدی پیٹ ترقی دینا میرا اولین فرض ہے ۔ ہریش راو نے کہا کہ ہمارا سیاحتی مرکز کی ترقی سے روزگار کیساتھ آمدنی میں بھی اضافہ ہوتا ہے یہ ایک تاریخی سیاحتی مرکز ہوگا ۔ ایم پی کوتہ پربھاکر ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سدی پیٹ ٹوریزم کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت سے فنڈس منظور کروانے کی سعی کرونگا۔ اس موقع پر ایم ایل سی فاروق حسین نے بھی خطاب کیا ۔