سدی پیٹ۔ 27 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ پولیس کمشنریٹ احاطہ کے تمام علاقوں کو جرائم و حادثات سے پاک بنایا جائے گا، خصوصاً شہر سدی پیٹ کو ان خیالات کا اظہار کمشنر آف پولیس شیوا کمار I ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر فنگر پرنٹ اسکیانر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے کیا۔ انہوں نے اسکیانر مشین کی خصوصیت بتاتے ہوئے کہا کہ حساس مقام پر مشتبہ شخص کا فنگر پرنٹ اس اسکیانر پر لینے سے سابق میں اس کے جرائم وغیرہ کی تمام تفصیلات ظاہر ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے فوری مجرم کو حراست میں لیا جاسکتا ہے نیز اس طرح سے جرائم میں نمایاں کمی ہوگی۔ کمشنر نے کہا کہ یہ اسکیانر روسی ٹیکنالوجی کی تیار کردہ ہے جوکہ مجرم کو پکڑنے کیلئے کارآمد ہے۔ یہ اسکیانر شہر سدی پیٹ کے علاوہ حلقہ گجویل اور حسنا آباد میں رکھا جائے گا۔ B2 پولیس کے ہمراہ یہ مشین رہے گی۔ اس افتتاحی پروگرام میں اے سی پی نرسمہا ریڈی، برانچ انسپکٹر پرساد، I ٹاؤن ایس آئی گوپال راؤ اور دیگر موجود تھے۔