سدی پیٹ ۔19ستمبر ( پریس نوٹ ) انجمن محبان اردو سدی پیٹ کے زیراہتمام 35واں کُل ہند مشاعرہ بتاریخ 4اکٹوبر بروز اتوار این جی اوز بھون گاندھی چوک عظیم الشان پیمانے پر منعقد کیا جائے گا ۔ محمد عبدالرزاق صدر ‘ محمد شہید خان جنرل سکریٹری کے بموجب اس مشاعرہ کا افتتاح نامور فلم اداکار ادبی شخصیت رضا مراد ( ممبئی ) کریں گے اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد محمود علی نائب وزیر اعلیٰ ‘ ٹی ہریش راؤ ریاستی وزیر ‘ کے پربھاکر ریڈی رکن پارلیمنٹ ‘ دیویندر ریڈی ٹی آر ایس قائد ‘ محمد سلیم ایم ایل سی ‘ محمد فاروق حسین ایم ایل سی ‘ محمد مرتضیٰ علی فاروقی شرکت کریں گے جبکہ محمد قمر الدین موظف انجنیئر چیف ‘ سید خورشید احمد ‘ محمد محمود حسین ‘ ایم اے معید خان ٹی آر ایس قائد اعزازی مہمان ہوں گے ۔ سید مسکین احمد بانی کے زیرنگرانی اس مشاعرہ میں ملک کے نامور شعراء مختلف ریاستوں سے شرکت کریں گے ۔ اس موق عپر محمد سلیم کو سدی پیٹ حج ہاوز کی تعمیر کیلئے اپنے ترقیاتی فنڈ سے ایک کروڑ روپئے جاریا کرنے پرتہنیت پیش کی جائے گی ۔ محمد عبدالصبور ‘ قطب الدین نے مشاعرہ کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرنے کی خواہش کی ہے ۔