سدی پیٹ میں کمپیوٹر کورس میں داخلے

سدی پیٹ ۔ 10 ۔ ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد عبدالمعز انچارج فیکلٹی اردو اکیڈیمی کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر سدی پیٹ نے صحافتی بیان میں بتایا کہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے زیراہتمام اردو اکیڈیمی کمپیوٹر سنٹر کے کورسس اڈوانس ڈپلوما ان کمپیوٹر اپلیکیشن و ملٹی لینگول ڈی ٹی پی میں سال 2015 – 16 کے نئے بیاچس میں داخلوں کیلئے 20 ستمبر بروز اتوار اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) منعقد ہوگا ۔ مسلم مینار کی طلباء و طالبات جو دسویں جماعت کامیاب ہو یا اس کے مماثل دینی مدارس سے فارغ طلباء و طالبات شرکت کے اہل ہوں گے ۔ درخواست فارم 18 ستمبر تک اردو اکیڈیمی کمپیوٹر سنٹر روبرو آندھرا بنک سدی پیٹ میں داخل کرسکتے ہیں ۔ انہوںن ے بتایا کہ درخواست فارم کی اجرائی عمل میں آچکی ہے ۔ دفتر اردو اکیڈیمی ٹریننگ سنٹر سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ فارم کے ساتھ دسویں جماعت کامیاب میمو اور دو عدد اسٹامپ سائز فوٹوز منسلک کریں ۔ اوقات دفتر صبح 9بجے تا شام 7بجے تک فارم حاصل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد عبدالمعز انچارج فیکلٹی کا سیل 9866147012 ، فیکلٹی محمد عبدالسلیم سیل نمبر 9177809702 پر ربط پیدا کریں ۔ نوٹ : مفت میں ٹریننگ دی جائیں گی ۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 18 ستمبر ہوگی ۔