سدی پیٹ ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ( آئی کے پی ) خواتین تنظیموں و دیگر رضاکارانہ تنظیموں کیلئے تربیتی پروگرام امبیڈکر بھون سدی پیٹ میں منعقد ہوا۔ تفصیلات کے بموجب آج شعبہ زرعی مارکٹ حکومت تلنگانہ کی جانب سے امبیڈکر بھون میں آئی کے پی سے وابستہ خواتین تنظیموں کیلئے تربیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر شرت نے شرکت کی ۔ ان کے علاوہ آر ڈی او سدی پیٹ اے متیم ریڈی ، ڈی آر ڈی اے راجیشور ریڈی ، تحصیلدار سدی پیٹ این وائی گیری اور زرعی مارکٹ کمیٹی کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر شرت نے کہا کہ اجناس کی خریدی کے تعلق سے تفصیلی طور پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ مارکٹ کمیٹی کسانوں سے اجناس خریدی کیلئے منڈل کے مواضعات میں موزوں جگہ پر خریدی سنٹرس کا قیام عمل میں لائیں تاکہ کسانوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا نہ پڑے اور اجناس کی فروختگی میں سہولت ہو ۔ ڈاکٹر شرت نے کہا کہ ہر موضع میں دیواری پوسٹرس چسپاں کریں تاکہ کسانوں کو معلومات حاصل ہوسکے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ان پر قانونی کارروائی کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے طے شدہ قیمت اے گریڈ دھان 1400/- روپئے اور عام دھان 1360/- روپئے فی کنٹل خریدیں ، کپاس بھی ( طے شدہ رقم ) مقرر کردہ یعنی 4050/- ، 3750/- اور 1310 روپئے سے خریدی جائے ۔