سدی پیٹ ۔4 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تاڈوری بالاگوڑ فنکشن ہال سدی پیٹ میں ضمنی انتخابات حلقہ پارلیمنٹ میدک کی کانگریس پارٹی کی امیدوارہ سنیتا لکشما ریڈی کی جیت کیلئے خفیہ طور پر کانگریس پارٹی کے کارکنوں کا انتخابی تشہیری جلسہ منعقد ہوا ۔ جس میں سابق مرکزی وزیر مسٹر سروے ستیہ نارائنا ، ایم ایل سی فاروق حسین ، حلقہ اسمبلی جگتیال کے ایم ایل اے جیون ریڈی ، سابق وزیر مسٹر ڈی سریدھر بابو ، سابق ایم ایل اے پروین ریڈی ، آرے پلی موہن ، حلقہ اسمبلی سدی پیٹ کے شکست خوردہ امیدوار انتخابی انچارج سرینواس گوڑ نے جلسہ کی صدارت کی ۔ اس موقع پر سابق مرکزی وزیر مسٹر سروے ستیہ نارائنا اور جگتیال ایم ایل اے جیون ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت اندرون 100 دن ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ۔ سریدھر بابو نے کہا کہ چیرپرسن سونیا گاندھی نے سیما آندھرا کو خیرباد کہتے ہوئے علحدہ ریاست کا اعلان کیا ان کے مرہون منت رہنا چاہئے ۔ ایم ایل سی فاروق حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ ضمنی انتخاب ٹی آر ایس پارٹی کی دین ہے ۔ اس موقع پر شہاب الدین اور مارکہ ستیش موجود تھے ۔