سدی پیٹ 8 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میدک کے 18 اسمبلی حلقوں میں کانگریس پارٹی کی رکنیت سازی بڑے زور و شور سے چل رہی ہے۔ ہر حلقہ اسمبلی کے مسلمان بڑی تعداد میں کانگریس کی رکنیت سازی حاصل کررہے ہیں میدک ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی مائناریٹی سل کے صدر مسٹر وحید خان نیصحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے ٹی آر ایس حکومت کو تنقیدی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی انتخابات کے دوران جو وعدے کئے تھے وہ یکسر بھول چکی ہے عوام کو دھوکہ میں رکھ کر اپنی حکومت چلا رہی ہے ۔ خصوصا مسلمانوں اور دلتوں کے ساتھ نا انصافی کررہی ہے۔