ایم ایل اے کیمپ آفس کا بھی افتتاح ‘ٹی ہریش راؤ کا چیف منسٹر سے اظہار تشکر
سدی پیٹ ۔ 8 ؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر بھاری آبپاشی ٹی ہریش راؤ رکن پارلیمنٹ کوتہ پربھاکرریڈی وضلع کلکٹر وینکٹ رام موہن کے ہاتھوں سدی پیٹ ضلع مرکز میں ایم ایل اے کیمپ آفس اور سدی پیٹ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی دفتر کا افتتاح عمل میں آیا ۔ بعدازاں ریاستی وزیر ہریش راؤ نے سدی پیٹ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (سوڈا) کی ذمہ داری صدرنشین سوڈا ماریڈی رویندر اور ڈائرکٹروں کے حوالہ کی ۔ اس موقع پر ایم ایل سی فاروق حسین صدرنشین بلدیہ راجہ نرسو اور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔ ہریش راؤ نے افتتاحی تقریب کے بعد مخاطب ہوتے ہوئے سوڈا اتھاریٹی کی ترقی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ ہریش راؤ نے سدی پیٹ کو 6 شہروں میں ڈیولپمنٹ اتھاریٹی قائم کرنے پر چیف منسٹر کے چندرا شیکھرراؤ ‘ ریاستی وزیر بلدیہ کے ٹی آر سے بھرپور اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سدی پیٹ سے گذرنے والی ریلوے لائن کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے ۔ 50 کروڑ سے سدی پیٹ کے اطراف رنگ روڈ قائم کی گئی ۔ 500 ایکڑ پر انڈسٹریل پارک‘ 750 کروڑ سے سرکاری میڈیکل کالج ‘ 2500 ڈبل بیڈ روم مکانات کے تعمیراتی کام جاری ہیں اور عنقریب بے گھر مستحق افراد کو ڈبل بیڈ روم مکانات حوالے کئے جائیں گے ۔ انہوںنے بتایا کہ ماہ اگسٹ میں انڈر گراؤنڈ ڈرینج نظام کے نتائج بھی آجائیں گے ۔ ہریش راو نے آج سدی پیٹ میں سرکاری اور غیر سرکاری افتتاحی تقریب میںحصہ لیتے ہوئے مصروف ترین دن گذارا ۔ اسطرح گورنمنٹ سیول سپلائی کنسلٹینی مرکز کا بھی افتتاح کیا ۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ نے آج اپنے دورہ کے دوران سدی پیٹ ٹیچرس بھون میں کانسٹبل ملازمت کے لئے حکومت کی جانب سے دی جا رہی مفت ٹریننگ سوالات کرتے ہوئے انہیں دی جا رہی تربیت سے واقفیت حاصل کی اور انہیں حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کچھ مشورے بھی دیئے اور کہا کہ گروپ IV ‘ وی آر او امتحانوں کے لئے بھی بھی مفت کوچنگ دی جائیگی ۔ طلبا کو استفادہ کرنے کے لئے کہا ۔ انہوں نے ہر ایک کو ہر یتا ہارم میں حصہ لیکر پودا لگانے اور درخت ہونے تک ذمہ داری لینے کے لئے کہا ۔