سدی پیٹ میں ٹینس ٹورنمنٹ

سدی پیٹ /26 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آل انڈیا ٹینس ٹورنمنٹ سرویس ویلفیر گیمس اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام ٹی ٹی نگر اسٹیڈیم ریاست بھوپال میں 6 روزہ ٹورنمنٹ 26 نومبر تا یکم ڈسمبر منعقد ہو رہا ہے ۔ سدی پیٹ کے مایہ ناز و نامور ٹینس کھلاڑی محکمہ عدلیہ سدی پیٹ کے ملازم سرکار سلطان آصف اقبال منتخب ہوئے ہیں ۔ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ ملکی سطح پر منعقد ہونے والے ٹورنمنٹ میں حصہ لے رہے ہیں جو یکم ڈسمبر تک جاری رہے گا ۔