سدی پیٹ میں مولانا عطاء الحق کریمی کا خطاب

سدی پیٹ 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جلسہ بعنوان اہل اللہ کے مزارات کو شہید کرنا ظلم ہے ۔ مشترکہ مجلس اہلسنت و الجماعت سدی پیٹ و نوجوانان اہلسنت و الجماعت نے صحافتی بیان میں بتایا کہ اولیاء کرام کے مقدس مزارات اور استانوں کو بچانا یعنی تحفظ امت مسلمہ کی ذمہ داری اور فرض بنتا ہے آئے دن جو واقعات پیش آرہے ہیں ان واقعات کے پیش نظر مورخہ 3 مئی بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مسجد فردوس میں جلسہ کا اہتمام کیاگیا ہے ۔ اس جلسہ کو عالم دین مولانا عطاء الحق کریمی شاہ حسنی و حسینی چشتی و قادری مخاطب کریں۔ مولانا احادیث کی روشنی میں سہل زبان میں تفصیلی طور پر بیان کریں گے جس سے ایمان میں تازگی پیدا ہوگی ۔ عامۃ المسلمین سے مشترکہ مجلس کے خادمین نے اپیل کی ہے کہ جلسہ میں کثیر تعداد شرکت فرما کر نوجوانان اہلسنت کی ہمت افزائی کریں۔