سدی پیٹ میں مفت کمپیوٹر ٹریننگ کیلئے درخواستیں مطلوب

سدی پیٹ۔/20 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلعی اقلیتی بہبود افسر جناب جی جیوارتنم کے بموجب سدی پیٹ اردو کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر میں اڈوانسڈ ڈپلوما اِن کمپیوٹر اپلیکیشنز و ملٹی لینگول ڈی ٹی پی (DTP) کورسیس میں سال 2018-19 مفت ٹریننگ دی جائے گی ۔اس کے لئے کم از کم ایس ایس سی یا اس کے مماثل عربی عالم فاضل کامیاب طلباء وطالبات داخلے کے لئے اہل ہوں گے۔ خواہشمند طلباء وطالبات درخواست فارم دفتر ارد و کمپیوٹر ٹریننگ سنٹرنزد آندھرا بینک سدی پیٹ سے بہ اوقات کار صبح 10:00 بجے تا شام 5:00 بجے تک حاصل کرسکتے ہیں۔ درخواست فارم داخل کرتے وقت فارم کے ساتھ ایس ایس سی اور آدھار کارڈ کے زیراکس کاپی اور 2 عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز منسلک کریں۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 فروری 2019 ہوگی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9177809702 پر ربط کریں۔