سدی پیٹ /27 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حج سوسائٹی سدی پیٹ کے زیر اہتمام مدینہ فنکشن ہال سدی پیٹ میں عازمین حج کی آخری تربیتی کلاس اور وداعی و تہنیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ریاستی وزیر بڑی آبپاشی ٹی ہریش راؤ اور ایم ایل سی فاروق حسین اور مفتی آصف ندوی نے شرکت کی ۔ تربیتی اجتماع کی صدارت صدر حج سوسائٹی الحاج غوث محی الدین نے کی جبکہ اجلاس کی کارروائی نائب صدر حج سوسائٹی ایم اے علیم شروع نے چلائی ۔ مفتی آصف ندوی نے عازمین کو عملی طور پر مناسک حج اور احرام باندھنا تفصیلی طور پر بتایا ۔ بعد ازاں دوپہر کے ظہراہ کے بعد ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ اور ایم ایل سی فاروق حسین نے ہر سال کی طرح اس سال بھی عازمین حج کی کثرت سے گلپوشی و شال پوشی کی ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے مخاطب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شہر سدی پیٹ میں ایک خوبصورت حج ہاوز ایک کڑوڑ کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی ۔ عیدالاضی کی عید کے بعد سنگ بنیاد رکھی جائے گی اور تعمیری کام شروع کیا جائے گا ۔ انہوں نے عازمین سے خواہش کی کہ ریاست تلنگانہ کی خوشحالی و ترقی اور قومی یکجہتی سے رہنے کیلئے مکہ معظمہ میں ( اللہ کے گھر کے سامنے ) اور مدینہ منورہ میں دعاء کریں ۔ حصول تلنگانہ سے قبل عازمین کی دعاؤں سے ایک سال کے اندر ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا ۔ ایم ایل سی فاروق حسین نے عازمین حج سے التماس کیا کہ مسلمانان سدی پیٹ ، ریاست تلنگانہ ، ملک میں امن و امان اور رحمت باراں کیلئے دعاء کریں ۔ تلنگانہ ریاست اور تلنگانہ کی عوام میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے اور اس کی ترقی کیلئے دعاء کریں ۔ بعد ازاں ریاستی وزیر بڑی آبپاشی ہریش راؤ نے نومنتخب صدر تنظیم المساجد الحاج غوث محی الدین مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی گلپوشی اور شال پوشی کی ۔ ایم ایل سی فاروق حسین الحاج غوث محی الدین کی گلپوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر فنکشن ہال میں موجودہ شوری نے صدر غوث محی الدین کی گلپوشی کی ۔ اس موقع پر الحاج ایم اے لطیف ، ملت اسلامیہ کے صدر الحاج عبدالقادر ، مسعود ، نظام الدین ، سرپرست اعلی حج سوسائٹی ایم اے صبور جوائنٹ سکریٹری ، نذیر الدین خازن ، لاڈلے بھائی رکن مشاورتی بورڈ ، عبیدعلی صابری رکن مشاورتی بورڈ ، محمد حبیب الدین ، مفتی اسمعیل ، مفتی عبدالسلام ، سابق صدر تنظیم المساجد ایم اے سلیم اور سابق صدر تنظیم المساجد محمد یوسف الدین موجود تھے ۔